• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 30th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیاتازترین

November 28, 2022

شی چھانگ(شِنہوا)  چین نے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شی چھانگ  سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے ایک نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا ہے۔

یاؤگان-36سیٹلائٹ کواتوارکی رات 8بج کر23منٹ(بیجنگ ٹائم) پرلانگ مارچ-2 ڈی کیریئر راکٹ کے ذریعے روانہ کیاگیا جو کامیابی سے اپنے مقررہ مدار میں داخل ہوگیا۔

یہ  لانگ مارچ سیریزکے کیریئرراکٹ کا451 واں مشن تھا۔