• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے نیا مواصلاتی سیٹلا ئٹ روانہ کردیاتازترین

November 06, 2022

شی چھانگ (شِنہوا) چین نے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان میں واقع شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے ایک نیا مواصلاتی سیٹلائٹ مدار میں روانہ کردیا  ہے ۔

چائنہ سیٹ ۔ 19سیٹلائٹ کو  ہفتہ کے روز شام 7 بجکر 50 منٹ (بیجنگ وقت) پر لانگ مارچ-3بی  کیریئر راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا ۔

یہ سیٹلائٹ بنیادی طور پر بحرالکاہل، مشرقی بحر الکاہل اور شمالی امریکہ کے مغربی ساحل کے اہم راستوں کے لیے مواصلاتی خدمات فراہم کرے گا۔

یہ روانگی  لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کے 447 ویں مشن  کی عکاسی کرتی ہے۔