جیو چھوان (شِنہوا) چین نے شمال مغربی علاقے میں واقع جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز سے ایک نیا آزمائشی سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا ہے۔
وی ایچ ایف ڈیٹا ایکسچینج سسٹم (وی ڈی ای ایس) آزمائشی سیٹلائٹ کوائی ژو۔ 11 وائے 2 کیریئر راکٹ کی مدد سے بدھ کی صبح 9 بجکر 15 منٹ (بیجنگ وقت) پر خلا میں بھیجا گیا جو مقررہ مدار میں کامیابی سے داخل ہوگیا۔
یہ سیٹلائٹ بنیادی طور پر مواصلات کی آزمائش اور وی ایچ ایف ڈیٹا ایکسچینج سسٹم اور خودکار شناختی نظام (اے آئی ایس) کی اہم ٹیکنالوجی کی تصدیق کے لئے استعمال کیا جائے گا۔
لانچ مرکز کے مطابق یہ کوائی ژو ۔11 راکٹ کی 23 ویں مشن پرواز تھی۔