بیجنگ (شِنہوا) چین نے 2023 کے لئے اپنے ٹیرف پلان کو ایڈجسٹ کرنے اور صنعتی اور تکنیکی ترقی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ٹیرف اشیاء کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ریاستی کونسل کے کسٹمز ٹیرف کمیشن نے بتایا ہے کہ ریاستی کونسل کی منظوری کے بعد ایڈجسٹمنٹ میں کچھ مصنوعات کی درآمد ات اور برآمدات کے ٹیرف میں تبدیلیاں شامل ہیں اور سفید چائے، جیسمین چائے، سرجیکل روبوٹس، لیزر ریڈارز، اور سبزیوں کے بیج نئے ٹیرف اشیاء میں شامل کئے گئے ہیں۔
کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ملک کے ٹیرف سسٹم کو بہتر بنانا اور صنعتی اور تکنیکی ترقی کی ضروریات کو پورا کرنا ہے ۔
سفید اور جیسمین چائے دونوں مصنوعات کی عالمی مارکیٹ میں مقبولیت اور مانگ میں اضافہ ہوا ہے جس سے اس کی برآمدت بھی بڑھی ہیں، تاہم فی الحال صرف سیاہ چائے، سبز چائے اولونگ چائے اور ڈارک چائے ہی ٹیرف اشیاء کی فہرست میں درج ہیں۔
چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کے ماتحت ایگریکلچرل انفارمیشن انسٹی ٹیوٹ کے ایک محقق ژانگ شوئے بیاؤ نے کہا کہ اس فہرست میں سفید چائے اور جیسمین چائے جیسی مخصوص چینی زرعی پیداوار کو شامل کرنا خصوصی کاشتکاری کی ترقی کو فروغ دینے اور کمپنیوں میں برانڈ بارے شعور بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایڈجسٹمنٹ کے بعد ملک میں ٹیرف اشیاء کی کل تعداد بڑھ کر 8 ہزار 948 تک ہوجائے گی۔