بیجنگ(شِنہوا)چین کے مرکزی سائبر سپیس امور کمیشن کے دفتر اور نو مرکزی محکموں نے ڈیجیٹل اور ماحول دوست ترقی کی طرف مربو ط منتقلی کیلئے رہنما اصول جاری کر دئیے ہیں۔
گزشتہ روز شائع ہونے والے رہنما اصولوں میں دو شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے،جس میں ڈیجیٹل صنعتوں کیلئے ماحول دوست اور کم ترقی کو فروغ دینا اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے مختلف شعبوں کی منتقلی کو تیز کرنا شامل ہے۔
اس کا مقصد ڈیجیٹل اور ماحول دوست ترقی کی طرف مربوط منتقلی کی رفتار کو تیز کرنا،ماحول دوست اور کم کاربن صنعتوں کے ذریعے ابھرتی ہو ئی ٹیکنالوجی کے انضمام کو فروغ دینا اور ڈیجیٹل اور ماحول دوست ٹیکنالوجی کے استعمال سے روایتی صنعتوں کو بڑھانا ہے۔
بنیادی اصولوں کی نشاندہی کرتے ہوئے رہنما اصول اس منتقلی کو چلانے میں حکام، صنعتی انجمنوں، یونیورسٹیوں، تحقیقی اداروں اور کاروباری اداروں کے کردار کی وضاحت کرتے ہیں.
یہ اصول ڈیجیٹل ماحول دست ترقی کے اںضمام کیلئے بنیادی صلاحیت،ٹیکنالوجی نظام اور صنعتی نظام کا احاطہ کرنے والے تین حصوں پر مشتمل فریم ورک مہیا کرتے ہیں ۔
خطوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ وہ اعلی معیار کی ترقی پر توجہ مرکوز کریں، نئی معیاری پیداواری قوتیں تیار کریں، مقامی وسائل سے فائدہ اٹھائیں اور مربوط ڈیجیٹل اور ماحول دوست ترقی کو تیز کرنے کے لئے خصوصی صنعتیں اور عملی فوائد پیدا کریں۔