• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے ملکی سطح پر پہلی ڈی پی یو چپ تیار کرلیتازترین

December 25, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چینی محققین نے پہلی ڈیٹا پروسیسنگ یونٹ (ڈی پی یو) چپ تیار کرلی ہے، جو چپ کی ملکی صنعت میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ سنٹرل پروسیسنگ یونٹ (سی پی یو) اور گرافکس پروسیسنگ یونٹ (جی پی یو) کے بعد ڈی پی یو "تیسری مین چپ" ہے۔  ڈی پی یو،سی پی یو اور جی پی یو کے امتزاج پر مبنی یہ متنوع کمپیوٹنگ اگلی نسل کے ذہین کمپیوٹنگ سنٹرز کی مرکزی دھارے کی ٹیکنالوجی بن گئی ہے۔ ڈی پی یو چپ بیجنگ میں قائم وائی یو ایس یو آر ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ نے 28 این ایم پراسیس کا استعمال کرتے ہوئے تیار کی ہے۔ یہ کم قیمت، بہترین کارکردگی اور بجلی کی کم کھپت کے فوائد کی حامل ہے، جو 1.2 مائیکرو سیکنڈز کی انتہائی کم لیٹنسی حاصل اور 200جی نیٹ ورک بینڈوتھ تک سپورٹ کر سکتا ہے۔

وائی یو ایس یو آرکے تکنیکی ماہرین کے مطابق ڈی پی یو چپ کو ڈیٹا سنٹرز، فنانشل کمپیوٹنگ اور اعلیٰ کارکردگی والے کمپیوٹنگ میں استعمال کیا جائے گا۔