• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے مقا می حکو متوں کے کام میں معاونت کے لئے متعدد فنڈز مختص کر دئیےتازترین

November 11, 2022

بیجنگ (شِنہوا) وزارت خزا نہ نے کہا ہے  چین نے 2023 کے مر کزی بجٹ سے مقا می حکو متوں کے کا م میں معاونت کو فرو غ دینے کے لئے متعدد فنڈز مختص کر دئیے ہیں۔

وزارت کے مطا بق خاص طو ر پر زرعی پیداوار کے استحکام  اور خوراک کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لئے  مجمو عی طو ر پر 211.5ارب یو آن (تقر یباً 29.2 ارب امر یکی ڈالرز) کی منتقل ہو نے والی ادا ئیگیوں کا پہلے سے بندو بست کر لیا گیا ہے۔

غر بت کے خا تمے اور دیہی حیات نو کے لئے  ملک کی جا نب سے مر کزی بجٹ میں سے 148.5ارب یوآن کی سبسڈیز  بھی مختص کی گئی ہیں۔

اس کی جا نب سے ملک بھر میں پا نی کے تحفظ کے منصوبوں کی تعمیر کے فرو غ کے لئے 94.1ارب یوآن مختص کئے گئے ہیں۔

وزارت نے مز ید نے بتا یا ہے کہ بنیادی پنشن انشو رنس  اور روز گار کی سبسڈیز کے لئے فنڈز مختص کئے گئے ہیں، اس میں جا مع ما لیات کا فروغ بھی شا مل ہے۔