• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے مائع ایندھن والے راکٹ انجن کی آزمائش مکمل کرلیتازترین

November 06, 2022

بیجنگ (شِںہوا) چین نے  لیکو ئڈ پروپیلنٹ راکٹ انجن ( مائع ایندھنوالے راکٹ انجن) کی پہلی آزمائش مکمل کرلی ہے  جو ملک میں سب سے زیادہ قوت کا حامل  ہے۔

چائنہ ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کے  تیارکردہ لیکو ئڈ آکسیجن اور مٹی کے تیل کے انجن میں 500 ٹن تک کی قوت موجود ہے جو اس وقت موجود اسی قسم کے انجنز سے تقریباً 4 گنا زائد ہے۔

کمپنی نے کہا کہ اس آزمائش کی کامیابی اس قسم کے راکٹ انجن کی تیاری میں ایک بڑی پیشرفت ہے۔

اسی روز کمپنی نے اپنے 80 ٹن قوت والے لیکو ئڈ آکسیجن میتھین انجن کا بھی کامیاب تجربہ کیا جواس قسم کے انجنز میں سب سے زیادہ قوت رکھتا ہے۔

انجن میں 80 ٹن تک کی گراؤنڈ قوت اور 90 ٹن تک ویکیوم قوت ہے۔ اسے تجارتی راکٹس میں استعمال کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ یہ دوبارہ قابل استعمال لانچ گاڑیوں اور کم لاگت والے ڈسپوزایبل کیریئرراکٹوں کے لئے طاقت فراہم کرسکتا ہے۔