• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے معاہدوں کو حتمی شکل دینے سے متعلق ضوابط جاری کردئےتازترین

November 07, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزیراعظم لی کھ چھیانگ نے ریاستی کونسل کے ایک حکمنامے پر دستخط کیے ہیں جس میں  معاہدوں کو حتمی شکل دینے کے ضوابط  کا ایک مجموعہ پیش کیا گیا ہے جو یکم جنوری 2023 کونافذ العمل ہوں گے۔ پیر کو جاری بیان میں کہا گیا کہ سابقہ پریکٹس اور متعلقہ قواعد و ضوابط کی بنیاد پر وضع کردہ، یہ نئے ضوابط معاہدوں کو حتمی شکل دینے کے طریقہ کار کو مزید بہتر بنائیں گے۔  بیان کے مطابق، ضوابط میں رکھی گئی شرط  کے تحت سیاست، سفارت کاری، معیشت، معاشرت اور سلامتی جیسے شعبوں میں اہم قومی مفادات پرمشتمل معاہدوں کی اطلاع کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کو دی جانی لازمی ہوگی۔

بیان  کے مطابق  وزارت خارجہ کے پاس معاہدے کو حتمی شکل دینے کے عمل  کی نگرانی،قانونی طریقہ کار کے مطابق معاہدوں پر گفت و شنید کرنے اور اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ریاستی کونسل کے متعلقہ محکموں کو رہنمائی فراہم کرنے کا اختیار ہوگا۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو کسی بھی قسم کا معاہدہ کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہوگا جب تک کہ آئین، قوانین یا ریاستی کونسل کی طرف سے اس کی اجازت نہ ہو۔

ضوابط میں 10 قسم کے معاہدوں کی بھی وضاحت کی گئی ہے جن کا ریاستی کونسل کی جانب سے جائزہ لینا  اور توثیق کے لیے نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے سامنے  پیش کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ، ضوابط میں ہانگ کانگ اور مکاؤ کے خصوصی انتظامی علاقوں میں معاہدوں کے اطلاق سے متعلق طریقہ کار بھی طے کیا گیا ہے۔