بیجنگ(شِنہوا) چین نے بدھ سے نوول کورونا وائرس کےبغیرعلامات والے کیسز کے اعداد و شمار کا اجرا بند کردیا ہے۔چین کے مرکز برائے امراض کنٹرول و روک تھام(سی ڈی سی) کے پبلک ہیلتھ ایمرجنسی سنٹر کے سربراہ لی چھون نے بتایا کہ فی الحال کوویڈ-19نیوکلیک ایسڈ کی جانچ بنیادی طور پر اپنی صوابدید کی حکمت عملی کے تحت کی جارہی ہے۔
لی نے کہا کہ بہت سے بغیرعلامات کے حامل اب تشخیص میں حصہ نہیں لے رہے اور انہیں صحت کے اداروں سے علاج کروانے کی ضرورت نہیں ، اوراس لیے بغیرعلامات والے کیسز کی اصل تعداد کو درست طریقے سے سمجھنا مشکل ہے۔