• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے کوائی ژو-1 اےکیریئر راکٹ کے ذریعے نیا سیٹلائٹ لانچ کردیاتازترین

August 23, 2022

شی چھانگ(شِنہوا)چین نے ملک کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان میں واقع شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے ایک نیا سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیجا ہے۔  منگل کو چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کی طرف سے تیار کردہ چھوانگ شن-16 سیٹلائٹ کو صبح 10بجکر36 منٹ (بیجنگ وقت) پر کوائی ژو-1 اے کیریئر راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا اور یہ منصوبہ بند مدار میں کامیابی سے داخل ہوگیا۔ سیٹلائٹ بنیادی طور پر سائنسی تجربات اور نئی ٹیکنالوجیز کی تصدیق کے لیے استعمال کیا جائے گا۔  یہ لانچ کوائی ژو-1 اے سیریز کے راکٹس کا 16 واں مشن تھا۔