• Dublin, United States
  • |
  • May, 12th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے کمرشل جوہری ری ایکٹر سے کاربن۔ 14 آ ئسو ٹوپ کی بڑے پیمانے پر پیداوار کا آ غاز کردیاتازترین

April 22, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین نے  کمرشل جوہری ری ایکٹر کے ذریعےسے کاربن۔ 14 کی بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کر دی ہے۔

چین کی قومی نیوکلیئر کارپوریشن ،چھن شان جوہری پاور پلانٹ کے ایک اہلکار نے شِنہوا کو بتایا کہ کاربن۔14 آئسو ٹوپ کی پیداوار کارپوریشن  کے ذیلی ادارے کے تحت چلنے والے چھن شان نیوکلیئر پاور پلانٹ کی جانب سے شروع ہوئی ہے۔

اہلکار نے توقع ظاہر کی کہ کاربن۔ 14 آ ئسو ٹوپ کی پیداوار کی بدولت چین "مارکیٹ کی طلب کو مکمل طور پر پورا کرنے" کے قابل ہو جائےگا۔

اہلکار کا کہنا تھا کہ اس سے چین کا کاربن ۔14 آئسوٹوپ کی درآمدات پر تقریباً مکمل انحصار بھی ختم ہو جائے گا۔