شی چھانگ(شِنہوا)چین نے لانگ مارچ 3 بی مال بردار راکٹ کے ذریعے ایک نئے تجرباتی سیٹلائٹ کو خلا میں بھیج دیا ہے۔
راکٹ دوپہر 12 بجکر 43 منٹ(بیجنگ کا وقت) کے مطابق چین کے جنوب مغربی شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے شی یان۔10 02 سیٹلائٹ کو لیکر پہلے سے طے شدہ مدار کی جانب روانہ ہوا۔
چینی زبان میں شی یان کا مطلب تجربہ ہے۔ نئے لانچ کیے جانیوالے شی یان سیٹلائٹ کو مدار میں خلائی ماحول کی نگرانی جیسی نئی خلائی ٹیکنالوجیز کی تصدیق کیلئے استعمال کیا جائیگا۔
یہ لانگ مارچ سیریز کے راکٹ کا 458واں فلائٹ مشن تھا۔