ہائیکو(شِنہوا) چینی خلائی سائنسدانوں اور انجینئرز نے جنوبی صوبے ہائی نان کے دارالحکومت ہائیکو میں جاری چائنہ اسپیس کانفرنس میں 2022 کے لیے خلائی شعبے میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے 10چیلنجز جاری کیے ہیں۔ چیلنجز کی اس فہرست میں کائناتی حرکیات سے طاقت کا حصول، نظام شمسی سے باہر قابل رہائش سیارہ اور زندگی کے آثار کی تلاش، شٹل نما خلائی ٹرانسپورٹ سسٹم کے لیے کلیدی ٹیکنالوجیز، زمین کے قریب سیارچوں کی نگرانی اور ان سے تحفظ اور زمین سے ماورا وجود کی حیات کے لیے مصنوعی روشنی کی ترقی شامل ہیں۔
طویل فاصلے تک ، ہائی پاور وائرلیس انرجی ٹرانسفر ٹیکنالوجی، چاند کی سطح پر ریگولیتھ کا استعمال کرتے ہوئے تعمیرات، ہوائی جہازوں کا ٹرانس میڈیا کنٹرول، ستاروں کے جھرمٹ پر اے آئی سے چلنے والےخود مختارنظام کے ذریعے تحقیق، زمین کے بالائی ماحول میں کثافت اور ولاسٹی کے ارتقا کا انتہائی درست تخمینہ بھی چیلنجز کی فہرست میں شامل ہیں۔
چائنہ ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کے ذیلی ادارے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر وانگ وی نے پیر کو شروع ہونے والی چار روزہ کانفرنس میں ایک ویڈیو کے ذریعے اس فہرست کا اعلان کیا۔