• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے کاربن میں کمی کے لیے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایکشن پلان جاری کردیاتازترین

August 19, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چین نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے اقدامات کے ذریعے ملک کے کاربن میں کمی کے ہدف کی حمایت  کے لیے 2022 سے 2030 تک ایک ایکشن پلان شائع کیا ہے۔

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن سمیت 9 مرکزی محکموں کی طرف سے مرتب کردہ ایکشن پلان نے2030 تک کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی کے ہدف کی حمایت کرنے اور 2060 تک صفر کاربن کا ہدف حاصل کرنے کے لیے تحقیقی تیاریوں کے لیے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اختراعی اقدامات اور حفاظتی اقدامات کی تجویز پیش کی۔

اس منصوبے میں سبز اور کم کاربن توانائی کی تبدیلی، کم اور صفر کاربن صنعتی عمل کی دوبارہ انجینئرنگ، کم کاربن کی تعمیر اور نقل و حمل، منفی کاربن اور غیر کاربن ڈائی آکسائیڈ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی، عالمی تعاون، میں تکنیکی کامیابیوں اور جدت کو فروغ دینے کے لیے مخصوص اقدامات شامل ہیں۔

ایکشن پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے، سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت سائنسی تحقیقی نظام اور طریقہ کار، تکنیکی ٹریکنگ اور نگرانی اور متعلقہ تکنیکی کامیابیوں کے حقوق دانش کے تحفظ کو مضبوط کرے گی۔