• Dublin, United States
  • |
  • May, 19th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے جدیدیت کے ساتھ بھرپور ترقی کی ہے: چیف ایڈیٹر انٹرنیوز پاکستانتازترین

December 08, 2023

اسلام آباد(شِنہوا) انٹرنیوز پاکستان کے چیف ایڈیٹر  محمد اسلم خان نے کہا  ہے کہ یہ وہ چین نہیں ہے جسے انہوں  نے دو دہائیاں پہلے دیکھا تھا۔ یہ ترقی اور جدیدیت سے بھری ہوئی ایک نئی دنیا ہے۔

اسلم خان نے شِنہوا کودیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ  یہ ان کا چین کا پانچواں دورہ ہے۔ آج کا جدید چین بالکل بدل چکا ہے۔ یہ ایک نئی اور منفرد دنیا ہے جس میں علم کے حوالے سے معیار زندگی نے ترقی کی ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ جدید چین میں عام چینیوں کے لیے ہر جگہ مصنوعی ذہانت کی سہولت موجود  ہے۔

5ویں ورلڈ میڈیا سمٹ (ڈبلیو ایم ایس) میں 100 سے زائد ممالک اور خطوں کے تقریباً 200 اداروں کے 450 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی ، جن میں میڈیا کے ادارے، تھنک ٹینکس اور بین الاقوامی تنظیمیں شامل ہیں۔

    اسلم خان نے کہا کہ اے ایف پی، اے پی، رائٹرز اور شِنہوا کا  مواد عالمی آبادی کے تقریباً 75 فیصد تک پہنچ رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جعلی خبروں کا شکار ہے اور انہیں امید ہے کہ ڈبلیو ایم ایس جیسے فورمز کی مدد سے اس کا کوئی حل نکل آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چینی میڈیا کے درمیان جاری تعاون نے بہت سے مثبت امکانات پیدا کیے ہیں جن میں چین پاکستان کے میڈیا میں کام کرنے والے کارکنوں کی تربیت کے ساتھ ساتھ چین میں اعلیٰ تعلیم کے لیے یونیورسٹی طلباء کو وظائف دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

اسلم خان نے کہا کہ  بی آر آئی کے رکن ممالک اور شاہراہ ریشم کے ساتھ واقع  ممالک کے ساتھ ان کے تاریخی تعلقات کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا اور ان کی خارجہ پالیسی اور داخلی امور کو نئے تناظر میں ترتیب دیا جائے گا۔شاہراہ ریشم میں تعاون اور سی پیک اور گوادر کو ترجیح دی جائے گی۔