ہرارے (شِںہوا) چین نے ادویات کا کئی لاکھ ڈالرز مالیت کا جدید ترین گودام زمبابوے کے حوالے کردیا ہے۔ یہ اد ویات کا ذخیرہ کرنے اور صحت عامہ کی فراہمی کا نظام بہتر بنانے میں مدد دے گا۔
چینی حکومت کی مالی اعانت سے تعمیر کردہ اس منصوبہ پر 2 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالرز لاگت آئی ہے اور یہ ہرارے میں ملک کے دوسرے سب سے بڑے اسپتال ، سیلی موگابے سینٹرل اسپتال میں واقع ہے۔
چین کے انہوئی فارن اکنامک کنسٹرکشن گروپ لمیٹڈ نے 2019 میں اس گودام کی تعمیر شروع کی تھی جو اپریل 2022 میں مکمل ہوئی۔
زمبابوے کے صدر ایمرسن منانگاگوا نے تقریب سے خطاب میں زمبابوے کے شعبہ صحت میں تعاون پر چین کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کی یکجہتی اور معاونت دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کی نشاندہی کرتی ہے۔ نیا گودام ادویات کے مئو ثر ذخیرہ بارے بین الاقوامی معیار پر پورا اترتا ہے۔ ان کا ملک چین کا شکرگزار ہے۔
یہ گودام ،جنوبی افریقی خطے کے بڑے گوداموں میں سے ایک ہے جس کا زمینی رقبہ 43 ہزار مربع میٹرز اور تعمیراتی رقبہ 13 ہزار 700 مربع میٹرز ہے۔ اس کی گنجائش 6 ہزار پیلٹ ہے جسے بڑھا کر 10 ہزار پیلٹس کیا جاسکتا ہے۔
منانگاگوا نے کہا کہ " ہمارے صحت عامہ نظام میں ادویات اور طبی استعمال کی اشیاء تک رسائی کی آپریشنل کارکردگی میں نمایاں بہتری لانے اور صحت کی رسائی بارے عالمی ہدف کے حصول میں یہ اضافہ معاون ہوگا۔
گودام حوالگی کے وقت زمبابوے میں چین کے سفیر گو شاؤ چھن نے کہا کہ یہ منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی کا اظہار ہے۔ یہ زمبابوے کے طبی اور صحت عامہ کے منصوبوں خاص کر نوول کرونا وائرس وبا کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ بروقت ہے، جبکہ زمبابوے درآمدات پر انحصار کم کرنے کے لئے دواسازی کی مقامی پیداوار بڑھانے کے طریقے تلاش کررہا ہے۔
سفیر نے کہا کہ قومی ادو یات گودام زراعت، پانی، توانائی، بنیادی ڈھانچے، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ان متعدد منصوبوں میں سے ایک ہے جن میں چین زمبابوے کی امداد کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وژن 2023 کے حصول ، خودمختاری اور آزادی کے تحفظ میں چین زمبابوے کی مسلسل اور مخلصانہ حمایت کرتا رہے گا۔