• Unknown, Unknown
  • |
  • Jan, 9th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے جدید لاجسٹکس پر پہلا قومی 5 سالہ منصوبہ جاری کردیاتازترین

December 29, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین نے جدید لاجسٹک نظام کی تعمیر کو تیز کرنے اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے جدید لاجسٹکس پر اپنا پہلا قومی 5 سالہ منصوبہ جاری کر دیا ہے۔

14ویں 5 سالہ منصوبہ کی مدت(2021 تا 2025) کیلئے جدید لاجسٹکس پر 5 سالہ منصوبہ ریاستی کونسل کے جنرل آفس کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔

اس منصوبے میں صنعتی چین اور سپلائی چین کی لچک اور حفاظت کو بہتر بنانے، جدید لاجسٹک نظام کی تعمیر کو فروغ دینے، معیار کو بہتر بنانے، کارکردگی بڑھانے اور جدید لاجسٹکس کے اخراجات کو کم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

منصوبہ کے مطابق 2025ء تک اندرونی اور بیرونی کنیکٹیویٹی کے ساتھ طلب اور رسد کی موافقت پر مشتمل ایک جدید لاجسٹکس سسٹم بنیادی طور پر فعال ہوگا اور یہ محفوظ، موثر، سمارٹ اور ماحول دوست ہو گا۔

اس منصوبے میں 6 پہلوؤں کے کاموں کی فہرست دی گئی ہے، جن میں لاجسٹکس حب وسائل کے انضمام کو تیز کرنا، بڑے بین الاقوامی اور گھریلو لاجسٹکس چینلز کی تعمیر، جدید لاجسٹک سروس نیٹ ورک کو بہتر بنانا، لاجسٹکس سروسز کی ویلیو چین کو بڑھانا، لوگوں کی روزی روٹی کیلئے جدید لاجسٹکس خدمات کی مضبوط ضمانت فراہم کرنا  اور جدید لاجسٹکس کی ہنگامی ردعمل کی صلاحیت کو بہتر بنانا شامل ہیں۔