• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے جاپان کا تائیوان کے مشرقی سمندرمیں خصوصی اقتصادی زون کا دعویٰ مستردکردیاتازترین

October 26, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ وہ جاپان کے نام نہاد خصوصی اقتصادی زون اور چین کے تائیوان علاقے کے مشرقی سمندر میں اس کے دائرہ اختیار کے دعویٰ کو تسلیم نہیں کرتا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے ان خیالات کا اظہار بدھ  کو پریس بریفنگ کے دوران جاپان کے ساحلی محافظوں اور متعلقہ سمندر میں مصروف عمل تائیوان کے ریسرچ شپ کے درمیان  پیدا ہونے والے تنازعہ سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا، جس  پر جاپان کا اپنا خصوصی اقتصادی زون ہونے کا دعویٰ ہے۔

وانگ نے کہا کہ یہ سمندری علاقہ تائیوان جزیرے سے صرف 60 ناٹیکل میل کے فاصلے پر ہے، اور چین کے سائنسی تحقیقی اداروں بشمول چین کے تائیوان سے تعلق رکھنے والے اداروں کو اس علاقے میں سائنسی تحقیق کی سرگرمیاں انجام دینے کا حق ہے۔ بیرونی ممالک کو اس میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ چین اور جاپان نے ابھی تک تائیوان کے مشرقی پانیوں میں سمندری حد بندی نہیں کی ، اور چین نام نہاد جاپانی خصوصی اقتصادی زون کے تصور یا متعلقہ پانیوں میں اس کے دائرہ اختیار کے نام نہاد دعویٰ کو قبول نہیں کرتا۔