بیجنگ(شِنہوا)چین نے ٹیکس اورفیسوں کی مد میں مراعات اور کاروباری اداروں کے لیے معاون پالیسیوں میں اضافہ کیا ہے۔
یہ ایک ایسا اقدام ہے جس سے نہ صرف مالیاتی مشکلات کا شکار کمپنیوں کو بروقت مدد فراہم ہوئی بلکہ اس سے معیشت کو بھی سہارا ملا ہے۔
ٹیکسیشن کے ریاستی ادارے کے سرکاری اعداد و شمارکے مطابق 20 ستمبر تک ٹیکس ریفنڈز کے ساتھ ساتھ ٹیکس اورفیسوں میں کٹوتیوں اورموخر ٹرانزیکشن کا حجم 34کھرب یوآن (تقریباً 478 ارب امریکی ڈالر) سے تجاوز کرگیاتھا۔ تقریباً 22کھرب 10ارب یوآن مالیت پر مشتمل ویلیو ایڈڈ ٹیکس کریڈٹ ٹیکس دہندگان کو ری فننڈ کیا گیا،ٹیکسوں اورفیسوں کی مد میں 591 ارب 60 کروڑ یوآن کی کٹوتی کی گئی،اورموخر ٹیکس اور فیس کی ادائیگی کی مالیت 632 ارب 60کروڑ یوآن رہی۔