بیجنگ (شِنہوا) چین نے اپنے نقشے میں ڈیاؤ یو جزائرکو اپنا حصہ دکھانے کے خلاف جاپان کے احتجاج کو مسترد کردیا ہے،جاپان نےچینی حکومت سے اس نقشے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔
چینی وزرات خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے بدھ کو ایک باقاعدہ نیوز بریفنگ میں کہا کہ "ڈیاؤیو ڈاؤ اور اس سے منسلک جزیرے چین کا علاقہ رہے ہیں۔ جاپان کے چیف کابینہ سیکرٹری ہیروکازو ماتسونو نے اس نقشے پرتنقید کی تھی جس میں ان جزائر کو چین کا حصہ دکھایا گیا ہے جنہیں جاپان میں سینکاکو جزائر اور چین دیاؤیو کہتا ہے۔ ماتسونو نے کہا کہ جاپان نے سفارتی ذرائع سے چین سے شکایت کی تھی اور اس نقشے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔