• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے گیس کی نئی پائپ لائن بچھاناشروع کردیتازترین

October 01, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کے مغربی علاقوں سے ملک کے مشرق میں قدرتی گیس کی ترسیل کرنے والے میگا پاور ٹرانسمیشن منصوبے کی چوتھی پائپ لائن پر تعمیراتی کام بدھ سے شروع ہو گیا۔

3 ہزار 340 کلومیٹر طویل پائپ لائن  چین کےشمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیارعلاقے کی ووچھیا کاؤنٹی سے ننگ شیا ہوئی خوداختیار خطے میں ژہونگ وی شہر تک جاتی ہے۔

اس پائپ لائن کی تعمیراتی کمپنی چائنہ آئل اینڈ گیس پائپنگ نیٹ ورک کارپوریشن کے بورڈ چیئرمین ژانگ وی نے کہا ہے کہ تعمیر مکمل ہونے پر یہ پائپ لائن میگا پاورٹرانسمیشن منصو بے کی سالانہ صلاحیت کو100 ارب کیوبک میٹرز تک بڑھا دے گی۔

ژانگ نے مزید کہا کہ کمپنی ملک کی توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تیل اور گیس پائپ لائن نیٹ ورک کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کو فروغ دے رہی ہے۔