• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے فلسطین۔ اسرائیل تنازع پر اپنے موقف پر مشتمل پیپر جاری کردیاتازترین

November 30, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ نے ایک پیپر جاری کیا ہے کہ جس میں فلسطین ۔ اسرائیل تنازع کے حل بارے چین کا موقف پیش کیا گیا ہے۔

پیپر کا عنوان "فلسطین۔ اسرائیل تنازع کے حل بارے عوامی جمہوریہ چین کا موقف" ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ فلسطین۔ اسرائیل موجودہ تنازع کی وجہ سے بڑے پیمانے پر شہری اموات ہوئیں یہ ایک سنگین انسانی تباہی ہے۔ اور عالمی برادری کو اس پر شدید تشویش ہے۔

چینی صدر شی جن پھنگ نے متعدد مواقع پر فلسطین ۔ اسرائیل موجودہ صورتحال پر چین کے اصولی موقف کا اظہار کیا۔ انہوں نے فوری طور پر جنگ بندی اور لڑائی کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ انسانی راہداریاں محفوظ اور بلا روک ٹوک ہوں اور تنازع کو پھیلانے سے روکنے کو یقینی بنایا جاسکے۔

انہوں نے نشاندہی کی ہے کہ اس سے نکلنے کا بنیادی راستہ 2 ریاستی حل، امن کے لئے عالمی اتفاق رائے پیدا کرنا اور مسئلہ فلسطین کے جلد از جلد جامع، منصفانہ اور دیرپا حل کے لئے کام کرنا ہے۔