بیجنگ(شِنہوا) چین کی اطلاعات اور مواصلات کی صنعت نے گزشتہ دہائی کے دوران ترقی کی مستحکم رفتار کو برقرار رکھا ہے اور اس کی ٹیلی کام آمدنی 2021 میں 14کھرب 70ارب یوآن(تقریباً 215 ارب97 کروڑ امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جو 2012 میں 10کھرب80ارب یوآن تھی۔ وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے عہدیدار شیی کن نے جمعہ کو بتایا کہ 2021 میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد 1ارب3کروڑ20لاکھ تک پہنچ گئی ہے جو 2012 کے مقابلے میں 83 فیصد زیادہ ہے جبکہ موبائل ایپس کی تعداد 23لاکھ 20ہزار تک پہنچ گئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ چین نے دنیا کا سب سے بڑا آپٹیکل فائبر اور موبائل براڈ بینڈ نیٹ ورک تعمیر کیا ہے۔ عہدیدارنے کہا کہ 2012 سے 2021 تک، چین کے ٹیلی کمیونیکیشن کے بنیادی ڈھانچے نے انتہائی تیزی سے ترقی کی ہے، اور شہری اور دیہی علاقوں کے درمیانڈیجیٹل تقسیم نمایاں طور پر کم ہوگئی ہے۔انہوں ںے کہا کہ اگلے مرحلے میں، ملک میں انفارمیشن اینڈکمیونیکیشن انڈسٹری کی ترقی کی بنیاد کو مزید مضبوط کیا جائے گا ترقی کے نئے محرکات پیدا کرتے ہوئے روایتی صنعتوں کی ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کو فعال کیا جائے گا۔