بیجنگ (شِنہوا) چین نے دیہی علاقوں میں حیات نو کی مہم چلانے اور اس کے فروغ بارے متعلقہ مرکزی حکام اور مقامی حکومتوں کے کردار کی وضاحت کردی ہے۔
ایک سرکاری رہنما اصول کے مطابق اس اقدام کا مقصد ہم آہنگی پیدا کرنا، پالیسی کا نفاذ اور کام کی تکمیل میں ٹھوس پیشرفت کرنا ہے۔
متعلقہ وزارتیں اورمحکمے بنیادی طور پر اسٹریٹجک منصوبوں کی تشکیل اور نفاذ ، دیہی حیات نو کی اہم پالیسیوں اور منصوبوں کے ذمہ دار ہوں گے ۔
مقامی حکومتیں 14 ذمہ داریاں اٹھائیں گی جن میں اناج ، اہم زرعی پیداوارکی فراہمی یقینی بنانا، دیہی صنعتوں کی ترقی کی منصوبہ بندی کرنا اور مہم میں شمولیت کے لئے مزید باصلاحیت افراد کو متعارف کرانا شامل ہے ۔
رہنما اصول میں مرکزی اور مقامی حکومتوں کو اپنی ذمہ داریوں پر پورا اترنے کی ترغیب دینے کے لئے اس کی تشخیص اور نگرانی کے اقدامات بھی دیئے گئے ہیں۔