• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے چپ ایکسپورٹ کنٹرول اقدامات پر امریکہ کے خلاف مقدمہ دائر کردیاتازترین

December 28, 2022

بیجنگ(شِنہوا)  چین نے چپ ایکسپورٹ کنٹرول اقدامات پر امریکہ کے خلاف ڈبلیو ٹی او میں مقدمہ دائر کردیاہے، وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ  چین کے جائز مفادات کے دفاع کا یہ ایک ضروری اقدام ہے۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ حالیہ برسوں میں، امریکہ نے قومی سلامتی کے تصور کو عمومی حیثیت دے دی ہے اور برآمدی کنٹرول کے اقدامات کا غلط استعمال کیا ہے یہ اقدامات چپس اور دیگر مصنوعات کی باقاعدہ بین الاقوامی تجارت میں رکاوٹ  اور عالمی صنعتی وسپلائی چین کے استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی اقدامات تجارتی تحفظ پسندی کا عمومی  طرز عمل ہیں کیونکہ ان سے بین الاقوامی اقتصادی وتجارتی نظام متاثر ہورہا ہے یہ  بین الاقوامی اقتصادی وتجارتی قوانین اور بنیادی اقتصادی قوانین کی خلاف ورزی اور پرامن ترقی کے عالمی مفادات کے لیے نقصان دہ ہیں۔

وزارت نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ ذاتی فائدے کے لیے دوسروں کو نقصان پہنچانے کی  ذہنیت کو ترک کرے، اپنی غلطیوں کو فوری درست کرتے ہوئے  چپس جیسی ہائی ٹیک مصنوعات کی تجارت میں خلل ڈالنا بند کرے بیان میں دوطرفہ اقتصادی وتجارتی تبادلوں کو برقرار رکھنے اور سیمی کنڈکٹر جیسے اہم صنعتی سامان کے لیے  سپلائی چین کو مستحکم  رکھنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔