بیجنگ (شِنہوا) ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ کے مطابق چین نے حال ہی میں چھنگ ہائی ۔ تبت سطح مرتفع میں بادلوں پر نمک پاشی کے لئے ونگ لوونگ ۔2 ایچ لارج سول ان مینڈ ائیریل وہیکل (یواے وی) استعمال کی ہے۔
ملک کے صف اول کے طیارہ ساز ادارے ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ نے بتایا کہ ونگ لوونگ-2 ایچ نے بارش برسانے والے بادلوں کا سراغ لگایا، اور سطح مرتفع پر سان جیانگ یوآن خطے کے ایمی ما چھن رینج میں مصنوعی بارش اور برفباری میں کامیابی سے اضافہ کیا۔
یہ آپریشن چائنہ موسمیاتی انتظامیہ (سی ایم اے) کے موسمی ترمیم مرکز، سی ایم اے کے ماحت موسمیاتی مشاہدہ مرکز، اے وی آئی سی (چھنگ ڈو) ان مینڈ ایئریل وہیکل سسٹم کمپنی لمیٹڈ اور دیگر کئی اداروں نے مشترکہ طور پر انجام دیا۔
اے وی آئی سی کے مطابق بارش میں اضافہ کے لئے بڑی یواے وی میں کیٹالائزنگ ڈیوائس لگائی گئی تھی۔
اس میں چھنگ ہائی ۔ تبت سطح مرتفع پر بارش والے بادل کا سراغ لگانے اور بارش میں اضافہ کرنے والے بادلوں کی خاصیت اور ساخت بارے مطالعہ کرنے کے لئے ڈیٹا فراہم کرنے والا آلہ بھی موجود تھا۔