• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے چھانگ ای-6 کےکیوب سیٹلائٹ کا ڈیٹاپاکستان کے حوالے کردیاتازترین

May 12, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین نے قمری مشن چھانگ ای-6 کے ذریعےچاند کے مدار میں پہنچنے والے پاکستانی سیٹلائٹ،آئی کیوب قمرکے ذریعے لی گئی تصاویرکا ڈیٹاپاکستان کے حوالےکردیا ہے،جس سےدونوں ممالک کے درمیان قمری تحقیق کے شعبہ میں تعاون کو مزید فروغ ملا ہے۔

چین کے قومی خلائی ادارے( سی این ایس اے) کے سربراہ ژانگ کی جیان نے  بیجنگ میں منعقدہ ایک تقریب میں ڈیٹا کیریئرچین میں پاکستانی سفیرخلیل الرحمان ہاشمی کے حوالے کیا۔

آئی کیوب قمرسیٹلائٹ کو  پاکستان کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی اور چین کی شنگھائی جیاؤ ٹونگ یونیورسٹی نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔3 مئی کو خلا میں روانہ ہونے والے چین کے قمری مشن چھانگ ای-6 میں آئی کیوب قمرسمیت چار بین الاقوامی پے لوڈز شامل تھے۔