لندن(شِنہوا) چین نے برطانیہ کی جانب سے سائبر حملوں کے دعوی کومکمل بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی بہتان قرار دیتے ہوئے مسترد کردیاہے۔
برطانیہ میں چینی سفارت خانے نے گزشتہ روزایک بیان میں کہا کہ چین ان الزمات کی بھرپورمخالفت اوربھرپورمذمت کرتا ہے اوراس حوالے سے برطانیہ سے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ چین نے قانون کے مطابق ہر قسم کی بدنیتی پر مبنی سائبر سرگرمیوں کابھرپور مقابلہ اوران کا تدارک کیا اورکبھی بھی سائبر حملوں کی حوصلہ افزائی، حمایت یا انہیں جان بوجھ کر نظراندازنہیں کیا بلکہ چین خود سائبر حملوں کا بڑا شکار ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ چین ہمیشہ دوسروں کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر کاربند رہا ہے اور اسے برطانیہ کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی کوئی دلچسپی یا ضرورت نہیں ہے۔