سینٹ پیٹرزبرگ(شِنہوا )برکس ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ تعاون کے اگست 2021 کے معاہدے کے بعد سے چین نے برکس ممالک کے ساتھ سیٹلائٹ ڈیٹا کی 400 تصاویر کا اشتراک کیا ، جن کا مجموعی حجم 1.5ٹی بی ہے۔چین کے قومی خلائی ادارے کے سربراہ ژانگ کی جیان نے یہ بات گزشتہ روز سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم( ایس پی آئی ای ایف) کے"خلا میں برکس ممالک کے ساتھ تعاون" کے ورچوئل سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتائی۔ژانگ نے کہا کہ برکس میکانزم ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے ممالک اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان تعاون کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ برکس تعاون اس شعبے میں تعاون کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ چین مزید ابھرتی ہوئی مارکیٹ رکھنے والے ممالک کو برکس خلائی تبادلوں اور تعاون میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہے۔روس نے بھی معاہدے پر عملدرآمد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ روس کی خلائی کارپوریشن راسکوسموس کی پریس سروس کے مطابق، 2022 میں، روس نے برکس شراکت داروں کے ساتھ 85ہزار مربع کلومیٹر سے زیادہ کی سیٹلائٹ تصویریں شیئر کیں۔