• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے بین الاقوامی آمد پرنوول کرونا وائرس کی پابندیاں ختم کر دیںتازترین

December 27, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا گیا  ہے کہ چین دنیا بھرسے آنے والوں کے لیے 8 جنوری سے  نیوکلک ایسڈ ٹیسٹ منسوخ کردے گا۔

منگل کو جاری ہونے والے اس بیان میں  کہا گیا ہے کہ چین آنے والے مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ روانگی سے پہلے 48 گھنٹے کے اندر پی سی آرٹیسٹ کر وائیں۔ 

بیان کے مطابق مثبت ٹیسٹ کے حامل لوگوں کومشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے سفر کو اس وقت تک ملتوی کریں جب تک کہ ان کے ٹیسٹ منفی نہ آئیں۔

مسافروں کو چین کے سفارتی اور قونصلر مشن سے صحت  کوڈ کے لیے درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ بیان کے مطابق وہ کسٹم کارڈ پر اپنی صحت کی صورتحال کا اندراج کریں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صحت کی خراب صورت حال یا بخار کی علامات کے حامل لوگ کسٹمز کی جانب سے اینٹی جن ٹیسٹ کرائیں گے۔

انہیں صحت یاب ہونے تک خود  کو گھر میں الگ تھلگ رہنے کا مشورہ دیا جائے گا یا ان کی صحت کی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہسپتال میں علاج فراہم  کیا جائے گا۔