بیجنگ (شِنہوا) چین کی ریاستی کونسل کے دفتراطلاعات نے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون پر ایک وائٹ پیپر جاری کردیا ہے جس کا عنوان"دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو، مشترکہ مستقبل کےساتھ عالمی برادری کا ایک اہم ستون" ہے۔
یہ وائٹ پیپر بین الاقوامی برادری کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی اہمیت کو بہتر طریقے سے سمجھنے، اس کے تحت اعلیٰ معیار کے تعاون میں سہولت فراہم کرنے اور زیادہ سے زیادہ ممالک اور عوام کو فوائد فراہم کرنے میں معاونت کرے گا۔
بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو نے اپنے آغاز سے ہی تصورات کو عملی جامہ پہنایا ، ایک وژن کو حقیقت کا روپ دیا اور ایک عمومی خاکے کو ٹھوس منصوبوں میں تبدیل کیا ہے۔
بین الاقوامی برادری نے عوامی بھلائی اور تعاون کے پلیٹ فارم دونوں طریقوں سے اس کا خیرمقدم کیا ہے۔
بیلٹ اینڈ روڈ ا نیشی ایٹو نے گزشتہ دہائی کے دوران شریک ممالک کو حقیقی فوائد فراہم کیے ہیں۔ اس نے اقتصادی عالمگریت کی مضبوط ترقی میں حصہ لیا اور عالمی ترقی کو درپیش مشکلات حل کرنے ور عالمی حکمرانی کا نظام بہتر بنانے میں مدد دی۔
وائٹ پیپر کے مطابق اس نے تمام انسانیت کے لئے ایک نیا راستہ کھولا جس سے وہ جدیدیت کو حقیقت کا روپ دے سکتے ہیں۔ اس نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ مشترکہ مستقبل کے ساتھ عالمی برادری کی تعمیر کی کوششیں حقیقی نتائج دے رہی ہیں۔
بیلٹ اینڈ روڈ فریم ورک کے تحت چین قریبی اور زیادہ بامعنیٰ تعاون آگے بڑھانے، گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سویلائزیشن انیشی ایٹو کے نفاذ اور ایک کھلی، جامع، صاف اور خوبصورت دنیا کی تعمیر میں دیگر ممالک کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہے جو دیرپا امن، عالمگیر سلامتی اور مشترکہ خوشحالی سے لطف اندوز ہو۔