• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے بیجنگ۔ 3بی سیٹلائٹ کو خلا میں بھیج دیاتازترین

August 24, 2022

تائی یوآن (شِںہوا) چین نے لانگ مارچ ۔ 2 ڈی راکٹ کی مدد سے ایک سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا ہے۔

سیٹلائٹ کا کوڈ نام "بیجنگ۔ 3 بی" ہے جس نے بدھ کی صبح 11 بج کر 1 منٹ (بیجنگ وقت) پر شمالی صوبہ شنشی میں واقع تائی یوآن سیٹلائٹ لانچ مرکز سے اڑان بھری اور کامیابی کے ساتھ مقررہ مدار میں داخل ہوگیا۔

اس کا استعمال بنیادی طور پر زمینی وسائل کے انتظام، زرعی وسائل کے سروے، ماحولیات کی نگرانی اور شہری  ایپلی کیشنز کے شعبوں میں ریموٹ سینسنگ خدمات فراہم کرنے میں کیا جائے گا۔

لانچ مرکز کے مطابق یہ لانگ مارچ راکٹ سیریز کا 434 واں فلائٹ مشن تھا۔

چین نے بیجنگ ۔3 اے سیٹلائٹ 11 جون 2021 میں  لانچ کیا تھا۔