یانتائی(شِنہوا) چین نے بحیرہ زرد میں واقع لانچنگ پلیٹ فارم سے دو آزمائشی سیٹلائٹس کو کامیابی سے خلا میں بھیج دیا ہے۔
ایل ای او سیٹلائٹ نیویگیشن اینہانسمنٹ سسٹم کے ساتھ سینٹی اسپیس-ایس 5/ایس 6 آزمائشی سیٹلائٹ کوجمعہ کی رات 9بج کر 10منٹ (بیجنگ ٹائم) پر لانگ مارچ-11 کیریئر راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا جوکامیابی کے ساتھ مقررہ مدار میں داخل ہوئے۔
یہ مصنوعی سیارے ریئل ٹائم میں گلوبل نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم کی کارکردگی کی نگرانی کے لیے استعمال کیے جائیں گے اورنیویگیشن اورانٹر سیٹلائٹ لیزر کمیونیکیشن کے ٹیسٹ انجام دیں گے۔
یہ لانگ مارچ سیریز کے راکٹوں کا 441 واں فلائٹ مشن تھا۔