بیجنگ(شِنہوا)چین نے باضابطہ طور پر پاکستان کو جوہری توانائی سے چلنے والے دو بجلی گھرفراہم کر دیے ہیں۔
چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن(سی این این سی)کےمطابق کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ (کے-3) کے یونٹ 3 کے افتتاح کے ساتھ،20 لاکھ کلو واٹ کے ہوا لونگ-1 کے یونٹس کے-2اور کے-3 دونوں اب باضابطہ طور پر پاکستان کو فراہم کر دیے گئے ہیں جنہوں نے کام شروع کر دیا ہے۔
سی این این سی نے کہا کہ اس نے پاکستان میں دو جوہری بجلی گھر بنائے ہیں جن میں کل چھ نیوکلیئر پاور یونٹ ہیں۔ ان میں سے، کراچی کے-2/کے-3 نیوکلیئر پاور پلانٹ پاکستان کا سب سے بڑا جوہری پاور پلانٹ ہے اور ملک کا پہلا دس لاکھ کلوواٹ گریڈ سنگل یونٹ پاور پراجیکٹ ہے۔
تجارتی بنیادوں پر بجلی پیداوار کے آغاز کے بعد سے کے-2اور کے-3 یونٹس نے تقریباً 20 ارب کلو واٹ- گھنٹے بجلی پیدا کی ہے، جس نے پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
اس منصوبے سے مقامی لوگوں کے لیے 60 ہزارسے زیادہ ملازمتیں بھی فراہم کی گئیں۔
ہوا لونگ-1تیسری نسل کی نیوکلیئر پاور ٹیکنالوجی کی ایک شکل ہے جسے چین نے آزادانہ طور پر تیار کیا ہے۔