بیجنگ (شِنہوا) چینی محققین نے شیلڈ ٹنلنگ مشین کے لیے بڑے قطر کے مرکزی بیئرنگز کا ایک سیٹ تیار کیا ہے۔
چین کی اکیڈمی برائے سائنسز (سی اے ایس) کے مطابق مرکزی بیئرنگ کا قطر 8 میٹر ہے اور اس کا وزن 41 ٹن ہے۔ اسے انتہائی بڑے حجم کی شیلڈ ٹنلنگ مشینوں پر نصب کیا جائے گا جس کا قطر 16 میٹرز ہوگا۔
اس مرکزی بیئرنگ کو چین کی اکیڈمی برائے سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف میٹل ریسرچ کے محققین نے تیار کیا تھا۔ یہ پیشرفت چین کی شیلڈ ٹنلنگ مشین کے مرکزی بیئرنگ کے مربوط طریقوں جیسا کہ آزاد ڈیزائن، مواد کی تیاری، درست پروسیسنگ، تنصیب، خرابی دور کرنے ، جانچ پڑتال اور تشخیص کی مہارت کی نشاندہی کرتی ہے۔
اس سے قبل چین نے ملکی ساختہ شیلڈ ٹنلنگ مشینوں کی پیداوار حاصل کی تھی لیکن اہم بیئرنگ ابھی بھی درآمد کیا جاتا تھا ۔سال 2020 کے بعد سے چین کی اکیڈمی برائے سائنسز نے 12 بنیادی تکنیکی مسائل سے نمٹنے کے لیے 20 سے زیادہ انسٹی ٹیوٹ اور کاروباری اداروں کے ساتھ تعاون کیا اور اس عمل میں شیلڈ ٹنلنگ مشینوں کے لیے مرکزی بیئرنگ کے 10 سیٹ تیار کیے جن کا قطر 3 سے 8 میٹر تک ہے۔