• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے اسٹیل کے 2 بڑے سرکاری اداروں کی تنظیم نو کی منظوری دیدیتازترین

December 22, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین نے لوہے اور اسٹیل کی صنعت میں 2 سرکاری کمپنیوں کی تنظیم نو کی منظوری دیدی ہے۔

ملک میں سرکاری اثاثوں کے اعلیٰ ریگولیٹر ، ریاست کی زیرملکیت اثاثوں کی نگران اور ریاستی کونسل کے انتظامی کمیشن(ایس اے ایس اے سی) نے بدھ کے روز بتایا کہ میٹالرجیکل اور معدنی وسائل کی ڈویلپر و پروسیسر" سائنواسٹیل گروپ کارپوریشن لمیٹڈ " کو لوہے اور اسٹیل کی صنعت کی بڑی کمپنی "چائنہ باؤو اسٹیل گروپ کارپوریشن" میں ضم کیا جائیگا۔

تنظیم نو کے بعد "سائنواسٹیل" اب براہ راست طور پر ایس اے ایس اے سی ضوابط کی ماتحت نہیں رہے گی۔

اکتوبر 2020ء میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ چائنہ باؤو کی جانب سے سائنواسٹیل کو اپنی تحویل میں لیا جائیگا۔

سابقہ باؤسٹیل اور ووہان آئرن اینڈ اسٹیل کی 2016ء میں  تنظیم نو کے بعد تشکیل دی گئی چائنہ باؤو نے حالیہ برسوں میں اسٹریٹجک تنظیم نو کا سلسلہ چلا رکھا ہے۔

دیوقامت اسٹیل کمپنی کی پیداوار 2020ء میں اپنی انتہاء 10 کروڑ ٹن  تک پہنچ گئی تھی اور 2021ء میں بھی اس نے ریکارڈ کاروباری کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔