تائی یوآن (شِنہوا) چین نے ارضیاتی مشاہدے کے لیے منگل کو ایک نیا سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا ہے۔
سیٹلائٹ،گاوفین -11 04 کو شمالی صوبے شنشی کے تائی یوآن سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے دوپہر 3 بج کر 37 منٹ(بیجنگ وقت)پر لانگ مارچ- 4 بی کیریئر راکٹ سے خلا میں روانہ کیا گیا جو مقررہ مدار میں کامیابی سے داخل ہوا۔
ارضیاتی مشاہدہ کرنے والے اس سیٹلائٹ کو مختلف شعبوں بشمول زمینی وسائل کے سروے، شہری منصوبہ بندی، سڑکوں کے نیٹ ورک کے ڈیزائن، فصلوں کی پیداوار کا تخمینہ اور آفات سے بچاو کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا 457 واں فلائٹ مشن ہے۔