• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے اپنا پہلا دوبارہ قابل استعمال اور قابل واپسی سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیاتازترین

September 29, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین نے  اپنا پہلا دوبارہ قابل استعمال اور قابل واپسی ٹیسٹ سیٹلائٹ شی جیان-  19 خلا میں بھیج دیا ہے۔

شی جیان-  19  کو گزشتہ روز شام 6 بج کر 30 منٹ (بیجنٹ ٹائم ) پر لانگ مارچ-2ڈی راکٹ کے ذریعے  ملک کے شمال مغربی  جیو چھوان کے سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے روانہ کیا گیا۔

شی جیان-  19 سیٹلائٹ  نے متعدد تکنیکی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور یہ  چین کے قابل واپسی مصنوعی سیاروں کے تکنیکی معیار اور اطلاق کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ کرے گا۔

محققین دوبارہ قابل استعمال سیٹلائٹ کو  مائیکرو گریوٹی سائنس اور اسپیس لائف سائنس جیسے شعبوں میں  خلائی تجربات اور نئی خلائی ٹیکنالوجیز کی ترقی اور اطلاق کو فروغ دینے کے لیے بھی استعمال کریں گے۔

سیٹلائٹ جینیاتی مواد کے  وسائل  میں جدت کو تیز کرنے کے لیے خلا میں بریڈنگ  تجربات کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔