• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے اوساکا میں ایکسپو 2025 مں شرکت کے معاہدے پر دستخط کر دیئےتازترین

April 29, 2023

ٹوکیو(شِنہوا) چین نے  جاپان کے مغربی شہر اوساکا میں ورلڈ ایکسپو 2025 کے لیے شرکت کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کی شرکت کیلئے بھرپور تیاریاں ہوں گی۔

اس حوالے سے دستاویز پر چائنہ پویلین کے کمشنر جنرل اور چائنہ کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ کے وائس چیئرمین ژانگ شین فینگ جبکہ 2025 عالمی نمائش کے لیے جاپان ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ہیرویوکی ایشیگے  نے دستخط کیے۔

دستخط کی تقریب میں بڑے پیمانے پر خود ساختہ چائنہ پویلین کے آرکیٹیکچرل ڈیزائن کی نمائش کی گئی۔

بانس سے بنا پیلے رنگ کا ڈھانچہ قدیم چینی خطوط کے روایتی لمبے طومار کی شکل اختیار کرتا ہے اور اس تصور کو ابھارتا ہے کہ چینی ثقافت فطرت سے پیدا ہوتی ہے، فطرت سے مطابقت رکھتی ہے اور فطرت کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ رہتی ہے۔

ژانگ نے کہا کہ چین کی نمائش کا موضوع  ہے "انسان اور فطرت کے لیے زندگی کی ایک کمیونٹی کی تعمیر - ماحول دوست ترقی کے مستقبل کا معاشرہ" ۔ انہوں نے  کہا کہ چین کو امید ہے کہ اس کی شرکت سے ثقافت، معیشت،تجارت اور دیگر شعبوں میں جاپان اور دیگر ممالک کے ساتھ تبادلے اور تعاون کو بڑھانے میں مدد ملے گی اور دیگر تمام نمائش کنندگان کے ساتھ  ماحول دوست  ترقی  پر مبنی مستقبل کے معاشرے کو فروغ دیا جا سکے گا۔

ژانگ نے کہا کہ  چین جاپان میں منعقد ہونے والی متعدد معاون سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کرے گا، جس میں چین کی مقامی حکومتیں اور بڑے کاروباری ادارے شامل ہوں گے تاکہ دو طرفہ ثقافتی تبادلے اور چینی اور جاپانی کاروباری اداروں کے درمیان باہمی طور پر سیکھنے اور عملی تعاون کو فروغ دیا جا سکے اور چین-جاپان تعلقات کی ترقی میں نئی تحریک کی راہ ہمواہ کی جا سکے۔

اشیگے نے ایکسپو 2025 کے لیے چین کی بھرپور حمایت پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ایک پلیٹ فارم کے طور پر ورلڈ ایکسپو کے ذریعے ثقافت، معیشت اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تبادلے اور تعاون مزید فروغ حاصل ہو گا۔

"ہماری زندگیوں کیلئے مستقبل کے معاشرے کی تعمیر"  کے عنوان سے ورلڈ ایکسپو 2025 کا انعقاد 13 اپریل سے 13 اکتوبر 2025 تک ہوگا ہے۔ جاپانی حکومت کو تقریباً 150 ممالک اور خطوں کے ساتھ ساتھ 25 بین الاقوامی تنظیموں کی شرکت کی توقع ہے۔