• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی سفیر کا بیان مسترد کردیاتازترین

December 28, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چینی وزارت خارجہ نے اپنے ملک میں امریکی سفیر نکولس برنز کے چین کی انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں غلط تبصروں کو مسترد  کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے تبصرے انسانی حقوق کی آڑ میں چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کےامریکی سیاسی ایجنڈے کو بے نقاب کرتے ہیں جو چین میں استحکام،ترقی اورنسلی اتحاد کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

ترجمان وانگ وین بِن نے ان خیالات کا اظہار روزانہ  کی پریس بریفنگ میں نکولس برنز کے 10 دسمبر کو دئے گئے بیان پر ایک سوال کے جواب میں کیاجس میں سنکیانگ، تبت اور ہانگ کانگ میں انسانی حقوق کی صورتحال پر بلاجواز تنقید کی گئی تھی۔

وانگ نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے متعلقہ بیان میں  چین میں انسانی حقوق کی صورتحال کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کیےگئے  اور یہ جھوٹ اور تعصب سے بھرا ہوا ہے۔ ترجمان  نے کہا کہ "یہ مکمل طور پر امریکہ  کی تسلط پسندانہ اور دھونس  کی نوعیت کی عکاسی کرتا ہے،" انہوں نے مزید کہا کہ چین اس بیان  سے شدید اختلاف رکھتا ہے اور اس طرح کے بیانات کو سختی سے مسترد  کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چینی عوام اپنے ملک میں انسانی حقوق کے حالات کا  بہترین جائزہ لے سکتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کا احترام اور تحفظ چین کے آئین میں شامل ہے۔