• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے انرجی سیونگ ٹیکنالوجی ایپلی کیشن کے فروغ کے لیے کیٹلاگ جاری کردیاتازترین

December 05, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین نے توانائی کی بچت کے لیے مجوزہ ٹیکنالوجیز اور آلات کا ایک کیٹلاگ متعارف کرایا ہے تاکہ کاروباری اداروں کو توانائی کے موثر استعمال کو بہتر بنانے اور لاگت کو کم کرنے میں مدد مل سکے۔وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی کی طرف سے جاری کردہ کیٹلاگ میں لوہا اور سٹیل، نان فیرس میٹل، ڈیٹا سنٹرز اور ٹیلی کمیونیکیشن جیسے صنعتی اور معلوماتی شعبوں میں توانائی کی بچت میں معاون ٹیکنالوجیز کی فہرست دی گئی ہے۔کیٹلاگ میں توانائی کی بچت کےلیے آلات کی آٹھ اقسام کی بھی سفارش کی ہے، جن میں الیکٹرو موٹرز، ٹرانسفارمرز، صنعتی بوائلرز اور کمپریسرز شامل ہیں۔

وزارت کے مطابق، کیٹلاگ سے کاروباری اداروں کو توانائی کی بچت کی ٹیکنالوجیز کے استعمال میں تیزی لانے اور کاربن اخراج کو کم کرتے ہوئے توانائی کی بچت کے لیے حوصلہ  افزائی ملے گی۔