• Dublin, United States
  • |
  • May, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں میں بہترین انتظامات کئے، آئی او سیتازترین

September 25, 2023

استنبول (شِنہوا) بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے رکن اور ورلڈ آرچری کے صدر اوگر ایرڈنر کہا ہے کہ چین نے ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں کے انعقاد میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے دارالحکومت ہانگ ژو میں 19 ویں ایشیائی کھیلوں کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔ شاندار افتتاحی تقریب نے چینی ثقافت اور بھرپور تاریخی ورثے کو ظاہر کیا۔

ایرڈنر نے ہانگ ژو سے ایک آن لائن انٹرویو میں شِںہوا کو بتا یا  کہ افتتاحی تقریب کا انعقاد "بہترین" تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس میں جس قسم کی تنظیم موجود تھی وہ چین کے علاوہ کہیں اور نہیں ہوسکتی ۔ اس پیشکش میں انسانی عناصر کی بے مثال ہم آہنگی پر زور دیا گیا تھا۔

انہوں نے چین کی میزبانی میں موسم گرما کے اولمپکس 2008اور سرمائی اولمپکس 2022 کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چین کی یہ خاصیت (کھیلوں کے بڑے مقابلوں کے غیر معمولی طریقے سے انعقاد پر) پہلے ہی دنیا بھر میں ایک معروف حقیقت بن چکی ہے۔

ایرڈنر نے ایشین گیمز و یلج کو سب سے خوبصورت، منظم اور ماحول دوست قرار دیا۔ ایرڈنر نے کہا کہ انہوں نے  گیمز و یلج کادورہ کیا، یہ واقعی بہت اچھا اور بہترین  ہے۔

انہوں نے و یلج میں استعمال ہونے والی ماحول دوست الیکٹرک گاڑیوں کا تذکرہ کرتےہوئے کہا کہ یہ ایک اس کی ایک اہم خاصیت ہے۔