• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے امریکی سائبر حملوں کو بے نقاب کر دیاتازترین

September 13, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین نے امریکی قومی سلامتی ایجنسی (این ایس اے) کے چینی یونیورسٹی پر سائبر حملوں کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں اس کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔

چائنہ قومی کمپیوٹر وائرس ہنگامی ردعمل مرکز (سی وی ای آرسی) کے مطابق چین کی شمال مغربی پولی ٹیکنیکل یونیورسٹی پر ہونے والے حالیہ سائبر حملوں میں این ایس اے سے منسلک ٹیلرڈ ایکسیس آپریشن (ٹی اے او) آفس نے 41 اقسام کے سائبر ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

سی وی ای آر سی نے کہا کہ ان میں سائبر ہتھیار   سکشن چر سب سے خطرناک سائبر ہتھیار ہے جو ڈیٹا تک رسائی اور اسے چرانے میں استعمال ہوتا ہے۔ اس کے سبب بڑی تعداد میں حساس ڈیٹا چوری ہوا۔

سائبر سیکیورٹی کمپنی بیجنگ چھیان پن گو لیبارٹری ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کے تعاون سے سی وی آئی آرسی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق انتہائی خفیہ اور ماحول سے مطابقت رکھنے والا   سکشن چر سرورز کو نشانہ بناکر مختلف اقسام کے ریموٹ مینجمنٹ اور فائل ٹرانسفر سروسز کے اکاؤنٹس اور پاس ورڈز چراسکتا ہے۔

سی وی آئی آر سی نے سائبر سیکیورٹی ماہرین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تکنیکی تجزیے سے یہ بات سامنے آئی ہے سکشن چر  این ایس اے کے دیگر سائبر ہتھیاروں کے ساتھ مئوثر طریقے سے کام کرسکتا ہے۔