• Dublin, United States
  • |
  • Apr, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے امریکی رکن کانگریس کے دورہ تائیوان کو مسترد کردیاتازترین

August 27, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین نے امریکی رکن کانگریس کے اپنے تائیوان کے علاقے کے دورے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی سے ریپبلکن سینیٹر مارشا بلیک برن  نے 25 سے 27 اگست تک تائیوان کا دورہ کیا۔میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں  چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی قانون ساز کا چین کے علاقے تائیوان کا دورہ ایک چین کے اصول اور دونوں ممالک کے درمیان موجود تین مشترکہ بیانات  کی سنگین خلاف ورزی کے علاوہ  تائیوان کے علاقے کے ساتھ صرف غیر سرکاری تعلقات برقرار رکھنے کے امریکی وعدے کے بھی خلاف ہے۔

ترجمان نے کہا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان چین کی سرزمین کا اٹوٹ انگ ہے۔عوامی جمہوریہ چین کی حکومت واحد قانونی حکومت ہے جو پورے چین کی نمائندگی کرتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہم ;تائیوان کی آزادی کی علیحدگی پسند سرگرمیوں اور بیرونی مداخلت کے خلاف کسی لچک کا مظاہرہ نہیں کریں گے۔ ہم متعلقہ امریکی سیاست دان پر زور دیتے ہیں کہ وہ ون چائنہ اصول اور دوطرفہ تین مشترکہ بیانات کی پاسداری کریں، تائیوان کے ساتھ تمام قسم کے سرکاری رابطوں کو روکتے ہوئے;تائیوان کی آزادی; کی علیحدگی پسند قوتوں کو غلط پیغامات دینا فوری طور پر بند کردیں۔