بیجنگ(شِنہوا)چین نے اپنی قومی سائنس اور ٹیکنالوجی (ایس اینڈ ٹی) ویک کی سرگرمیوں کا آغاز کردیا تاکہ معاشرے میں جدت سازی کی ترغیب دی جا سکے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ہوانگ کنمنگ نے بیجنگ میں ہونے والی اس تقریب میں شرکت کی۔ بیجنگ میں 20 سے 27 اگست تک چلنے والی رواں سال کی سرگرمیوں میں میں بیجنگ 2022 کے اولمپک سرمائی کھیلوں اور کوویڈ-19کے خلاف جنگ میں لاگو ہونے والی تازہ ترین سائنسی اور تکنیکی کامیابیوں کی نمائش شامل ہے۔ ملک بھر میں مختلف قسم کی سائنس اور ٹیکنالوجی پر مبنی عوامی سرگرمیاں منعقد ہوں گی۔ 2001 میں شروع کی گئی، قومی سائنس اور ٹیکنالوجی ویک سرگرمیاں لوگوں کے سائنسی علم اور بیداری کو بڑھانے کے لیے تیزی سے اثر انگیز اور مقبول ہو گئی ہیں۔