• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے علاقائی سلامتی کے تحفظ کے لیے یکجہتی اور تعاون کو مستحکم کیا ہے، وانگ ییتازترین

August 17, 2023

کن منگ(شِنہوا)   چین کے مرکزی کمیشن برائے خارجہ امور کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران چین نے علاقائی سلامتی اور ترقی کے ماحول کے تحفظ کے لیے یکجہتی اور تعاون کو مستحکم کیا ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر جاری رکھی ہے اور رابطے، بنیادی ڈھانچے، تجارت اور سرمایہ کاری میں اطمینان بخش پیش رفت حاصل کی ہے۔

ا ن خیالات کا اظہار وانگ یی نے چین کے جنوب مغربی صوبہ یون نان کے شہر کن منگ میں ساتویں چین-جنوبی ایشیا ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ  رواں سال ایکسپو کی 10 ویں سالگرہ ہے اور بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو اور ہمسایہ سفارتکاری کی 10 ویں سالگرہ بھی ہے جس میں ہم آہنگی، خلوص، باہمی فائدے اور  سب کی شمولیت  ہے۔

وانگ نے کہا کہ ہم نے گہرے دوستانہ تبادلے کیے ہیں، کھلے پن اور شمولیت کے اصول پر عمل کیا ہے اور لوگوں کے درمیان تبادلوں کے لئے ایک کثیر سطح کا پلیٹ فارم تعمیر کیا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ یکجہتی اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے، نئے ترقیاتی محرکات کو فروغ دینے، ترقی کی کمیونٹی کی تعمیر اور خطے میں پائیدار امن، استحکام اور خوشحالی میں کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔

وانگ نے چار شعبوں میں تعاون کے بارے میں تجاویز پیش کیں جن میں  اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو گہرا کرنا، رابطوں کو وسیع کرنا ، اقتصادی وتجارتی تعاون کو  مضبوط بنا نا اور عوامی سطح پر تبادلوں کو فرو غ دینا شامل ہے۔