• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے آئندہ دہائی میں بیلٹ اینڈ روڈ تعاون پر وژن اور اقدامات جاری کردیئےتازترین

November 24, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین نے "اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون وژن اور اقدامات، آئندہ دہائی کے لئے روشن امکانات" کے عنوان سے ایک دستاویز جاری کردی ہے۔

یہ دستاویز بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے فروغ میں سرکردہ گروپ کے دفتر نے تیار کی ہے۔

دستاویز کے مطابق آئندہ دہائی میں تمام فریقین کو مساوی تعاون اور باہمی فائدے کی کوششیں کرنے کی ترغیب دی جائے گی اور بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو اعلیٰ معیار کی ترقی کے ایک نئے مرحلے میں لے جایا جائے گا۔

دستاویز میں 5 مقاصد کے حوالے سے بتایا گیا ہے جن میں ایک ہموار اور زیادہ مئوثر رابطے کے نیٹ ورک کی تعمیر، نئی سطح تک پہنچنے کے لئے جامع وعملی تعاون یقینی بنانا، تمام شریک ممالک کے عوام کے لئے فائدہ اور تکمیل کے احساس کو بلند کرنا، زیادہ ترقی یافتہ مرحلے میں چین کی کھلی معیشت میں تعاون کے لئے ایک نیا نظام قائم کرنا اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ عالمی برادری کا تصور مقبول بنانا شامل ہیں۔

دستاویز کے مطابق پالیسی رابطے ، بنیادی ڈھانچہ مواصلات ، بلا روک ٹوک تجارت، مالیاتی انضمام، عوام سے عوام کے روابط اور نئے شعبوں میں تعاون آئندہ دہائی میں بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے اہم شعبے اور سمت ہے۔