• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے 3 نئے سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیئےتازترین

January 09, 2023

وین چھانگ (شِنہوا) چین نے جنوبی جزیرہ نما صوبہ ہائی نان کے وین چھانگ خلائی جہاز لانچ مرکز سے مزید 3 نئے سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیئے ہیں۔

بھیجے گئے سیٹلائٹ کے نام ، شی جیان۔ 23، شی یان ۔22 اے اور شی یان۔ 22 بی ہیں جنہیں لانگ مارچ 7 کے ترمیم شدہ ورژن کی مدد سے صبح 6 بجے ( بیجنگ وقت) پر خلا میں بھیجا گیا جو کامیابی سے مقررہ مدار میں داخل ہو گئے۔

شی جیان -23 سیٹلائٹ بنیادی طور پر سائنسی تجربات اور تکنیکی تصدیق کے لئے استعمال کیا جاتا ہے جبکہ شی یان -22 اے اور شی یان -22 بی سیٹلا ئٹس مدار میں خلائی ماحول کی نگرانی جیسی نئی ٹیکنالوجیز کی تصدیق کے لئے استعمال کئےجاتے ہیں ۔

یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا 459 واں پرواز مشن تھا۔