• Dublin, United States
  • |
  • Apr, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے 2023 میں عالمی موسمیاتی پیشرفت پر رپورٹ جاری کردیتازترین

March 27, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین نے دنیا بھر میں موسمیاتی پیشرفت کے مجموعی رجحان پر ایک رپورٹ جاری کردی ہے۔

چائنہ موسمیاتی انتظامیہ کے مطابق 4 حصوں اور 13 ابواب پر مشتمل اس رپورٹ 2023 میں اہم عالمی تنظیموں اور کچھ ممالک کی اہم موسمیاتی کامیابیوں کو قریب سے پرکھ کر موسمیاتی مشاہدے، پیشن گوئی، خدمات اور ماحولیاتی حکمرانی جیسے اہم شعبوں میں ان کی ترقی کی سطح کا موازنہ اور تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں 1972 میں عالمی موسمیاتی تنظیم میں قانونی نشست دوبارہ حاصل کرنے کے بعد عالمی موسمیاتی پیشرفت میں چین کے اہم کردار کو تسلیم کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین کے فینگ یون موسمیاتی سیٹلائٹس اب دنیا بھر کے 129 ممالک اور خطوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور چائنہ موسمیاتی انتظامیہ کا سیٹلائٹ براڈکاسٹنگ سسٹم ایشیا ، افریقہ اور یورپ کے بیشتر حصوں کا احاطہ کرتا ہے۔

رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ چین نے اقوام متحدہ کے شروع کردہ ارلی وارننگ فار آل انیشی ایٹو میں فعال طریقے سے حصہ لیا، عالمی قوانین کی تشکیل و نظر ثانی، عالمی ڈیٹا شیئرنگ، موسمیاتی سائنس ۔ ٹیکنالوجی تعاون اور عالمی موسمیاتی نظم و نسق میں بھی بڑی پیشرفت کی ہے۔